• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورخ میر شکیل الرحمٰن کو ہیرو لکھے گا، مظاہرین

مورخ میر شکیل الرحمٰن کو ہیرو لکھے گا، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے جس میں مقررین کا کہنا تھا کہ مورخ میر شکیل الرحمٰن کو ہیرو لکھے گا۔

راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ایک جانب آئین کو ماننے والے جبکہ دوسری جانب آئین پامال کرنے والے ہیں۔

اپنے خطاب میں مقررین نے یہ بھی کہا کہ صحافت کو بیڑیاں پہنانے کی سازش جاری ہے، حق اور باطل کی جنگ جاری ہے، مورخ میر شکیل الرحمٰن کو ہیرو لکھے گا۔

تازہ ترین