جھنگ میں دریائے جہلم میں کٹاؤ کے باعث دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
دریائی پانی کے دیہی علاقوں میں داخل ہونے سے چارے اور کپاس کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
دوسری جانب مقامی افراد کو آمدورفت میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے بہاؤ کو روکنے اور اُس کا رخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔