• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک دل کے سچے، کچھ نہیں چھپایا، ثانیہ مرزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے دس سال بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے ملاقات کے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس معاملے میں ان کے گھروالوں سے بھی بات کریں گے۔ 

شعیب ملک رومانٹک شخصیت کے مالک ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں.

انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔

تازہ ترین