• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجبات عدم ادائیگی، کوروناسے آمد ن میں کمی،خیبر پختونخوا کا مالی بحران مزید سنگین

پشاور(نمائندہ جنگ) وفاق کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی اور کورونا وباء کے باعث صوبائی آمد ن میں مسلسل کمی کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کامالی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے سرکاری محکمے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی مد میں واپڈا پیسکو کے ایک ارب 75کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے۔ پیسکو نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام واجبات ادا نہ کئے گئے تو نادھندہ سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی جائے گی ۔اس سلسلے میں واپڈا پیسکو کی جانب سے صوبائی سیکرٹری خزانہ کے نام ارسال کئے جانےوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ پانی و بجلی نے سرکاری محکموں کے ذمے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا تھا جس کے تحت سرکاری محکمے بجلی کے بلوں کی مد میں پیسکو کے تمام واجبات کی ادائیگی کرتے تھے تاہم گزشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں نے پیسکو کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ پھر سے روک دیا ہے ۔
تازہ ترین