• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں گرانفروشی پر 31 افراد کو گرفتار کرلیاگیا

پشاور(وقائع نگار)محکمہ خوراک نے غیر معیاری اشیائے خوردنی کی فروخت اور گرانفروشی پر 31 افراد کو گرفتار کرلیا محکمہ خوراک کی ٹیموں نے دلہ زاک روڈ پر سلمان بیکری میں کم وزن ڈبل روٹی کی موجودگی اور ایکسپائری اور مینوفیکچرنگ تاریخ نہ ہونے اور گل آباد چوک میں دسترخوان بیکری میں ایکسپائر ڈبل روٹی کی موجودگی اور سیون الیون ہوٹل کے مالک کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ خوراک کے افسران نے چرگانوں چوک میں جوس کی دکان میں جوس کو گاڑھا کرنے کیلئے سی ایم سی کیمیکل جوس میں ملانے اور انڈین پاؤڈر نما دودھ استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 7 نانبائیوں اور گرانفروشی پر 3دودھ فروشوں‘ دو کباب فروشوں اور 7 مرغی فروشوں کو دھرلیا۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی نے پھندو روڈ پر مقررہ نرخ سے زیادہ رقم وصول کرنے پر 6 مرغی فروشوں‘ دو قصابوں اور دو جنرل سٹور مالکان کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین