پشاور (وقائع نگار) پشاور شہر میں جگہ جگہ کھلے مین ہول انتطامیہ کی غفلت کے باعث تا حال بند نہ ہو سکے جسکی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے شہر میں مختلف شاہرائوں ،فٹ پاتھ اور دیگر عوامی جگہوں پر موجود کھلے مین ہول کی موجودگی راہگیروں سمیت گاڑیوں کےلئے بھی خطرناک ثابت ہونے لگے راہگیروں کو کھلے مین ہولز کی وجہ سے پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ گاڑیوں کےلئے بھی سڑک کنارے کھلے مین ہولز کی وجہ سے آمدورفت میں مشکل رہتی ہے اسکے علاوہ ر ات کے اندھیرے میں کھلے مین ہولز میں گرنے کا خدشہ ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے کوئی واضح اقدامات نہیں اٹھا سکی جو انتظامیہ کی نا اہلی ہے۔