• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی پیٹرول سستا کرنیکی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو اسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین