• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت چیمہ کورونا میں مبتلا

پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ وبائی بیماری کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ وینٹیلیٹر پر تھے، شوکت منظور چیمہ کی طبیعت ٹھیک ہونے پر اُنہیں وینٹی لیٹر سے اتار لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ شوکت منظور دل کے شدید عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 334 ہو گئی۔

تازہ ترین