• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباؤ سےڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے اور اوپن مارکیٹ میں1.50روپے تک مہنگا ہو گیا ۔یورو کی قدر 2.50روپے اوربرطانوی پاونڈ کی 3روپے بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے162روپے سے بڑھ کر163روپے اور قیمت فروخت95پیسے کے اضافے سے 162.30روپے سے بڑھ کر163.25روپے ہوگئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے161.30روپے سے بڑھ کر162.30روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے کے اضافے سے161.80روپے سے بڑھ کر163.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں یورو کی قیمت خرید2.50روپے کے اضافے سے174.50روپے سے بڑھ کر177روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر179روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید3روپے کے اضافے سے195روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر200روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.30روپے اور قیمت فروخت42.50روپے42.80روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید43.30روپے سے بڑھ کر43.50روپے اور قیمت فروخت43.80روپے سے بڑھ کر44 روپے ہوگئی ۔
تازہ ترین