• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی دوری کا خیال رکھا جارہا ہے اور اسی حوالے سے اب ترک ساحلوں کو بھی سیاحوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ترکی کے شہراناطالیہ کے ساحل پر ایک پائلٹ پروگرام کے تحت دھوپ سینکنے والوں کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی گئی ہے جن کے درمیان 2میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔

چینجنگ رومز میں سماجی دوری برقراررکھنے کے لیے موشن سینسرز جبکہ ساحلوں پر لائف گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

پانی میں بھی 2میٹر کا فاصلہ ضروری ہوگا جبکہ ایگزٹ انٹری پوئنٹس پر سینیٹائزیشن اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین