• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سول اسپتال کراچی میں مریض کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد لواحقین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مشتعل افراد میت ساتھ لے گئے۔

 سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

دوسری جانب سول اسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، احتجاج گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے خلاف کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام عارضی طور پر بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے سے متعلق بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو فرائض ادا کرنا مشکل ہوجائیں گے۔

تازہ ترین