• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

64 میتیں ورثاء کے حوالے کرچکے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 97 مسافر انتقال کر گئے تھے جن میں سے ابھی تک 64 کی میتیں ورثاء کے حوالے کرچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ابھی تک 25 مسافروں کی شناخت ہوچکی ہے، یہ 25 لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت 11 مسافروں کی لاشیں چھیپا کے پاس جبکہ 22 لاشیں ایدھی کے سرد خانے میں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ڈی این اے ٹیسٹ ابھی میچ ہونا باقی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور کراچی یونیورسٹی لیب ڈی این اے ٹیسٹوں کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم ورثاء کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین