آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کائیلی جینر ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر

امریکی جریدے فوربز نے معروف ٹی وی اسٹار اور کاروباری شخصیت کائیلی جینر کو  امیر نظر آنے کے لیے جھوٹ بولنے کے الزام پر اپنی ارب پتی افراد کی فہرست سے باہر کردیا۔

مارچ 2019 میں ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کی جانے والی کائیلی کو سیلف میڈ شخصیت قرار دیا گیا تھا۔

اداکارہ کے خاندان ، کارڈیشئین فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے کائیلی کاسمیٹک کی قیمتیں بڑھا چڑھا کرپیش کی تھیں۔ میک اپ کی مصنوعات فروخت کرنے والی یہ کمپنی کائیلی جینر کی ملکیت ہے۔

اب اس فہرست سے نکالے جانے پرمیگزین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کارڈیشیئن خاندان کی اس کم عمر ترین رکن کو حقیقت کے برعکس زیادہ امیر کبیر ظاہر کیا گیا۔

فوربز انتظامیہ کے مطابق انہیں فراہم کیے جانے والے ٹیکس گوشواروں میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے2016 میں 300 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی مصنوعات فروخت کی تھیں.

کمپنی کی جانب سے 2017 میں330 ملین ڈالر کی فروخت کا دعویٰ کیا گیا۔ لیکن کائیلی کی میک اپ مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی کی قدر و قیمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

فوربز کا کہنا ہے کہ کوٹی کمپنی کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق کمپنی نے 2018 میں صرف 125 ملین ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔

معلومات ظاہر کرتی ہیں کہ کائیلی کی کمپنی کم منافع بخش اور چھوٹی سطح کی ہے جبکہ کارڈیشیئن فیملی  نے میڈیا، میک اپ انڈسٹری اور ہمیں یہ بتایا کہ یہ کمپنی بہت ہی منافع بخش اور بڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کائیلی کی جانب سے ایک پیغام سامنےآیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود فوربز سے اعزاز دینے کو نہیں کہا تھا اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے جھوٹ کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس کرنے کو اور بہت سے کام ہیں، بجائے اس کے کہ میں اپنی دولت کی وضاحتیں دیتی رہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید