• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتال کورونا آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسپتال کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی منظوری لازمی ہے۔ کمیشن کی تجاویز کی روشنی میں آئیسولیشن وارڈز بنائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن وارڈز میں طبی عملہ اور آلات سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کےلیے دستیاب ہوں گے۔ سندھ حکومت کی کورونا وائرس کے حوالے سے پالیسی عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی کمی کا سامنا ہے، پی ڈی اے

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ نجی اسپتال کورونا وائرس کے آئیسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کریں، کمیشن اس ضمن میں مؤثر طریقے سے نجی اسپتالوں کی رہنمائی کرے گا۔

تازہ ترین