• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے 5 سالہ دور میں چینی کی قیمت 55 روپے تھی، احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سوال سبسڈی نہیں بلکہ یہ ہےکہ کس نےمہنگی چینی سے منافع کمایااور چینی 90 روپے کلو کیسے ہوئی، کس نے کس کو فائدہ دیا۔

شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چینی کی 40 فیصد ڈی ویلیویشن کے باوجود ایکسپورٹر کو سبسڈی دینا کرپشن ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 5 سالہ دور میں چینی کی قیمت 55 روپے تھی، جبکہ اگر مسلم لیگ ن کرپشن کرتی تو چینی کی قیمت بڑھتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سب پر ملبہ ڈال رہی ہے، جبکہ چینی رپورٹ پر حکومت عوام کو کنفیوز کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر عالمی منڈی میں قیمت زیادہ ہو تو برآمدات پر سبسڈی دی جاتی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت نے ملک میں چینی کی قلت کے باوجود برآمد کی اجازت دی، ہمارے دور میں اضافی چینی کی برآمد کے لیے سبسڈی دی گئی تاکہ زر مبادلہ مل سکے۔

تازہ ترین