• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، رحیم یار خان ٹڈی دل کی زد میں


سندھ کے ضلع دادو اور پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں ٹڈیوں نے فصلوں پر حملہ کرکے انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

دادو میں ٹڈیوں کی یلغار سے فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے کسان سخت پریشان ہیں۔

ٹڈیوں کے حملے سے یونین کونسل پپری، پٹ گل محمد، ٹھلو، فرید آباد، شاہ پنجو زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر علی نواز کلہوڑو کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسپرے جاری ہے۔

ادھر پنجاب کا ہرا بھرا ضلع رحیم یارخان بھی ان دنوں ٹڈیوں کے حملے کی زد میں ہے جبکہ کسان سارا سارا دن ٹڈی دل کو بھگانے میں گزار دیتے ہیں۔

رحیم یار خان اور اس کے گرد و نواح بہودی پور، قریشیاں شیخ واہن، گانگا نگر، جمالدین، چولستان، صادق آباد، لیاقت پور، خانپور میں ٹڈی دل نے تباہی مچارکھی ہے۔

ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے اور باغات، فصلیں، کھیت کھلیان ہر جگہ ٹڈی دل کی یلغار نظر آرہی ہے۔

ٹڈی دل نے کپاس سمیت دیگر فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،  کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس آفت کی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع بھی دی تھی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ ریاست علی کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کروایا جارہا ہے۔

کاشتکار کبھی برتن بجاکر تو کبھی شور مچا کر اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل سے فصلیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین