• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وباء سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات کی تعداد 453 ہوگئی ہے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہزار 540 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 78 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا کی موذی بیماری سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 ہزار 809 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین