• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری صحافت پر پابندی کے مترادف ہے، مظاہرین

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری صحافت پر پابندی کے مترادف ہے، مظاہرین


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پاکستان میں صحافت پر پابندی کے مترادف ہے۔

پشاور
پشاور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ میڈیا کی زبان بندی، سچ بولنے پر پابندی اور صحافیوں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کسی جرم اور ثبوت کے بغیر قید میں ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز سے منسلک صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو نے ہر دور میں حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا ہے۔

جیکب آباد
جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) نے میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

اس ریلی کے شرکاء نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جے یو آئی (ف) کے ضلعی صدر ڈاکٹر ای جی انصاری نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے پاکستانی صحافت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، انہیں فوری آزاد کیا جائے۔

نوابشاہ
نوابشاہ میں بھی صحافیوں نے احتجاج کیا جس میں موجود شرکاء کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو غیر قانونی قید سے رہا کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میر شکیل الرحمٰن پر قائم جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے ان کی گرفتاری صحافت پر پابندی کے مترادف ہے۔

تازہ ترین