• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج

 کراچی: میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف احتجاج


جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کراچی میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی کیمپ میں وکلاء برادری، سول سوسائٹی سیاسی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔

صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف روز اول سے احتجاج جاری ہے جو ان کی رہائی تک جاری رہے گا ہم ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے ترجمان صدیق سنگار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملے کی کوشش ہے۔

مظاہرے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال خاکسار، سیکرٹری جاوید پریس رانا محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین