• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج


لاہور میں بھی جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو 78 روز ہو گئے۔

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ میرِ صحافت میر شکیل الرحمٰن صرف اس لیے پابند سلاسل ہیں کہ انہوں نے آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہوئے نہ جھکنا سیکھا اور نہ بِکنا۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے حق و سچ دکھایا اور بتایا، صحافی متحد و پُرعزم ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

تازہ ترین