• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصافحہ سے لے کر بوفے تک، چیزیں جو کورونا وائرس کے بعد متروک ہوسکتی ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے امریکی زندگی کے تقریباً ہر پہلو کو متاثر کیا ہے اور مستقبل میں بھی بہت سی تبدیلیاں جاری رہنے کا امکان ہے۔

مصافحہ کرنا جو کبھی نئے دوستوں یا ساتھیوں کو سلام کرنے کا ایک طریقہ تھا ، اب اس کو محفوظ نہیں سمجھا جاسکتا کیونکہ اس میں ایک شخص سے دوسرے کو بیکٹیریا یا وائرل ذرات پھیلانے کی صلاحیت موجود ہے۔

کئی چیزیں ایسی ہیں جو کورونا وائرس کے بعد متروک ہوسکتی ہیں۔ ان میں ہاتھ ملانا، بوفے اور سلاد کی دکانیں، اسٹورز میں مفت نمونے، پبلک ٹچ اسکرینز، دوبارہ قابل استعمال اجناسی تھیلے، کھانا اور مشروبات شیئر کرنا، ہائی فائیوز، لوگوں کی طویل قطاریں، چیئرز کہتے ہوئے اپنے پینے کے گلاسوں کو ٹکرانا، نقد رقم، پُر ہجوم کنسرٹس اور بے قابو ہوکر ناچنے کی جگہ، اوپن فلور دفاتر، چھوٹی پلاسٹک کی اشیاء، گلے لگنا اور بوسہ لینا، بنز میں فون، چابیاں یا والٹ رکھنا، پے فونز اور واٹر فاؤنٹین وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین