• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13سے 15سال کے4کروڑ 40لاکھ بچے سگریٹ پیتے ہیں،ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 4کروڑ 40لاکھ بچے سگریٹ نوشی کررہے ہیں، تمباکو نوشی کرنے والوں میں سے 90 فیصد اٹھارہ سال سے کم عمر افراد ہیں،کمپنیاں بچوں کو تمباکو نوشی پرراغب کرنے کیلئےخطرناک ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو کمپنیاں بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کے لیے خطرناک اور جان لیوا ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی تھی جس پر سگریٹ سازکمپنیاں اپنا لوگو ماسک پر ڈال رہی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ حیرانی کی بات نہیں کہ سگریٹ نوشی شروع کرنے والے زیادہ تر افراد کی عمر اٹھارہ برس سے بھی کم ہوتی ہے۔
تازہ ترین