• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے


ضیاءالدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر، میٹرک بورڈ کراچی، انٹر بورڈ کراچی، میرپور خاص بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ای ڈی او کراچی پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے۔

پروفیسر انوار احمد زئی کے چھوٹے بھائی مسرور احمد زئی نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ان کے بڑے بھائی ایک ماہ سے علیل تھے اور آج صبح انتقال کرگئے ہیں۔

مسرور احمد زئی نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی کا علاج کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر انوار احمد زئی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین