• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90 سالہ روسی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی


روس میں 90 سالہ خاتون نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی، اسپتال کے عملے نے تالیوں کی گونج میں خاتون کو رخصت کیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ روس میں بھی اس بیماری نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں تاہم روس سے ایک حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں 90 سالہ بزرگ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔

دنیا بھر میں اگرچہ کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوت ہونے والوں کی اکثریت بیمار اور عمر رسیدہ افراد ہیں مگر روس کی ایک 90 سالہEvdokia Kislenko نامی بزرگ خاتون اسپتال میں سترا دن گزارنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔

خاتون کو صحتیابی کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے، بزرگ خاتون کے ڈسچارج ہونے پر اسپتال کے عملے نے تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا۔ 

تازہ ترین