• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز، 88 اموات رپورٹ، ظفر مرزا


کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز، 88 اموات رپورٹ، ظفر مرزا


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3039 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا میں مبتلا 25 ہزار 271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں201 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کی بحرانی صورتحال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی تشخیص کے لیے 24 گھنٹوں میں 15 ہزارٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 3 ہزار 39 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 88 افراد انتقال کرگئے۔

تازہ ترین