• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ فام امریکی شہری کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ پہنچ گیا

سیاہ فام امریکی شہری کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ پہنچ گیا


سفید فام امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ تک جا پہنچا۔

سیاہ فام افریقن امریکیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کل سے برطانیہ کے بڑے شہروں برمنگھم، مانچسٹر، کارڈف اور گلاسگو میں بھی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کا دائرہ  ریاست مینی سوٹا سے نکل کر دوسری ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث مطلوبہ پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین