• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین الحق کا اورنگی ٹاؤن کا دورہ، مسائل حل کرنے کی ہدایت

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن ووفا قی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ اورنگی ٹا ؤن ہمیشہ سے ایم کیو ایم کا گڑ ھ ہے مجھے 1988ء اور 1990ء کا دن اور مو جو د ہ انتخابا ت میں کو ئی تبد یل نظر نہیں آئی وہی جذبہ وہی اعتما د نظر آرہا ہے جو ایم کیو ایم پاکستا ن کی کا میابی کی دلیل ہے۔انہو ں نے یہ با ت اورنگی ٹا ؤن کے مختلف علا قوں کے دورہ کے بعد عوام کے ایک اجتما ع سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر ممبر سی اوسی حنیف سورتی حق پر ست رکن سندھ اسمبلی عدیل شہزاد،صداقت علی،سی او سی کے اور اور نگی ٹا ؤن کے ذمہ داران وبلد یا تی نما ئند گان مو جو د تھے۔سید امین الحق نے کہا کہ اورنگی ٹا ؤن کا سب سے بڑا مسئلہ پا نی ہے ہم اورنگی ٹا ؤن میں 13کر وڑ سے زائد پا نی کی فر اہمی کیلئے خرچ کر رہے ہیں ہر یا نہ کا لو نی لو ہا ر محلہ سے پا نی کی پا ئپ لا ئن کا بھی کا م جا ری ہے۔ امین الحق نے کہا کہ میر ی خو اہش ہے کہ اورنگی میں تعلیمی ادارے اور روزگا ر کے مسائل کو حل کر یں۔

تازہ ترین