• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی چوری نے عوام کو بوند بوند کیلئے ترسا دیا، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی واٹر بورڈ نے ٹینکرمافیا کی ملی بھگت سے کراچی کے عوام کو پینے کے پانی سے محروم کردیاہے،پانی کی چوری اورغیر منصفانہ تقسیم نے عوام کو بوند بوندکے لیے ترسا دیا ہے۔ اس مذموم عمل میں صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ کے افسران و اہلکار اور ٹینکرمافیا مکمل ملوث ہیں۔ صوبائی حکومت اور واٹر بورڈ کراچی کے عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام پہلے ہی پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بے شمار مسائل کا شکار ہیں اور ملک کو سب سے زیادہ ریو نیو دینے والے شہر اور صوبے کے دارالخلافہ کو صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے لاوارث سمجھ رکھا ہے۔

تازہ ترین