• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی پرواز مسقط سے 258 مسافر لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ،ہوٹلوں میں قرنطینہ کیلئے بھجوایا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کی پرواز 702 مسقط سے 258 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلوں میں قرنطینہ کیلئے بھجوایا گیا،محکمہ صحت کی ٹیم نے ائیرپورٹ پر مسافروں کا سویب ٹیسٹ بھی کیا،تھرمل اسکینر پر کوئی مسافر کورونا مشتبہ نہ پایا گیا،ہوٹلوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے مسافروں سے نمونے لئے گئے ،ٹیسٹ نیگیٹو ہونے کی صورت میں انہیں گھر جانیکی اجازت ہو گی۔
تازہ ترین