• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی حمایت سے پاک فوج ایک مضبوط قوت ہے، آرمی چیف

سونے کی قمت میں اضافہ، ایک تولہ سونا 98 ہزار 100 روپے کا ہوگیا



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مربوط قومی کوشش کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ قوم کی حمایت سے پاک فوج ایک مضبوط قوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور افسران و فیکلٹی سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تربیت یافتہ اور پیشہ ورقابل فوج ہی امن کی ضامن ہوتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوجی افسران پیشہ وارانہ اور بہترین تربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا انحصار دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دوسرے قومی ادارے کورونا پر قابو پانے کے لیے متحرک اور پُرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ صرف مربوط قومی کوشش کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین