• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات واقعات میں نوجوان سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکے علاقے حب ڈیم کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 20سالہ عبدالرحیم ولد محمود جاں بحق ہوگیا ، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے متوفی قریبی علاقے کا ر ہائشی تھا ، سائٹ بی تھانے کی حدودشیرشاہ فلائی اوور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواردو افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ایک شخص دم توڑ گیا ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر40برس کے قریب ہے تاہم فوری طور پر جاں بحق اور زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،اس حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں،گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب رحما آرکیڈ کے فلیٹ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 40سالہ ذیشان ولد عبدالوکیل جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،متوفی کی ورثاء بناء کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

تازہ ترین