• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہار ، فائرنگ سےٹریفک اہلکارزخمی،ملزمان اسلحہ چھین کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبہار میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سےٹریفک پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبہار تھانے کی قریب موٹر سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ندیم ولد یعقوب زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد زخمی اہلکار کو عباسی شہیداسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور اسکا سرکاری اسلحہ لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین