• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) فیصل آباد کے چک 228 علی نگر کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔رواں سال پولیو وائرس کا شکار بچوں کی تعداد 3ہو گئی۔

 متاثرہ بچی رومان فاطمہ کے والد محمد جاوید کا کہنا کہ بیٹی نے اچانک چلنا پھرنا چھوڑ دیا تھا جس پر چلڈرن ہسپتال میں چیک کروایا۔پھر اسلام آبادبھجوائے گئے نمونوں کے ٹیسٹ میں بچی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔ 

یونین کونسل143 کے ویکسی نیٹر محمد آصف کا کہنا کہ بچی کو پولیو قطرے پلائے گئے تھے، اسکا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں کروایا گیا۔

تازہ ترین