• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سائبر ونگ کی مختلف شہروں میں کارروائی، جعلسازی کرنیوالے گروہوں کے 3کارندے گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے سائبر ونگ کی مختلف شہروں میں کارروائی، جعلسازی کرنیوالے گروہوں کے 3کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان جعلی سمز کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلواتے اور جعلی سمز مختلف جرائم کی وارداتوں میں استعمال کی جاتی تھیں۔ ملزمان کے قبضے سے لیب ٹاپ، بی وی ایس مشین، پرنٹر، جعلی تھمب امپریشن بنانے والا سامان اور جعلی ایکٹیو کی گئی سمز برآمد کرلی گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرم ونگ کے مطابق سکھر، شکارپور، پنوعاقل اور گڑھی یاسین میں کارروائی کرکے مختلف سیلولر کمپنی کی ایکٹو سمز غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والے 3جعلساز گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان ربڑ پر تھمب امپریشن بنا کر سمسز ایکٹیو کیا کرتے تھے، اس طرح کی سمز مختلف جرائم میں استعمال ہوتی تھی، ملزمان کے قبضے سے سیکڑوں ایکٹیو سمز اور جعلی تھمب امپریشن بنانے کا سامان، لیپ ٹاپ، بی وی ایس مشین، تھمب اپریشن مشین اور پرنٹر برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان جعلسازی سے سمز ایکٹیو کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے بھی نکلوایا کرتے تھے، مہارت کے ساتھ ربڑ پر انگوٹھوں کے نشان بناکر مختلف ناموں سے سمس ایکیٹو کر کے فروخت کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے جاری ہیں۔
تازہ ترین