• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے ملزم کو قید اور جرمانہ، دو بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو سزا دو کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ اے این ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پانچ مارچ کو سید ولی شاہ اور وسیم اکرم سعودی عرب جانے کیلئے ایوب گل کو گاڑی پر ائرپورٹ چھوڑنے گئے اسی اثنا میں ایوب گل کی گود میں پڑے بیگ سے 1528گرام آئس برآمد ہوئی تھی، گزشتہ روز عدالت نے ایک گواہ کا بیان کراچی سے آن لائن دو کا عدالت میں ریکارڈ کرنے کے علاوہ ایوب گل کا بیان بھی جیل سے آن لائن اور ضمانت پر رہا اس کے دونوں ساتھیوں کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرتے ہوئے ایوب کو دو سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا، شریک ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
تازہ ترین