• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سعید غنی


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولوں کے کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اس صورت حال میں اگر ہم اسکول کھول بھی دیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے، اسکول واحد جگہ ہوگی جو ہم سب سے آخر میں کھولیں گے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق بات چل رہی ہے، ایس او پیز کے ساتھ کھول دی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق ویکسین دستیاب نہیں اور نہ ہی جلد دستیابی نظر آرہی ہے، دو ہفتے قبل ہم نے لاک ڈاؤ ن میں اسمارٹ لاک ڈاون میں تبدیل کیا تھا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت پہلے دن سے کورونا سے متعلق مشترکہ حکمت عملی سے کمیٹڈ ہے، بلوچستان میں یہاں کے معروضی حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے گئے ہیں، تر اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کا منفی یا مثبت اثر سامنے نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو ادویا اور وٹامن سپلیمنٹس بھی پیکج میں دیے جارہے ہیں، اگر ریکوری ریٹ 50 فیصد تک پہنچ جاتی ہے تو خوشخبری میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین