• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹراسپورٹ بحالی پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکر گزار ہوں، ارشاد بخاری

صدر کراچی ٹراسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ بحال کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر ٹرانسپورٹ کا شکر گزار ہوں، ڈھائی مہینے ہم نے تکالیف برداشت کیں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کو ماسک اور گلوز پہنائیں گے اور سینیٹائزر بھی ہوگا۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ بس میں فاصلے سے مسافر بٹھائیں گے، آج اور کل ٹرانسپورٹرز کی میٹنگ بلائی ہے، سب کو کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پی فالو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھت پر کسی کو بیٹھایا اور گاڑی بند ہوئی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے۔

کراچی میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

کراچی کی سڑکوں پر کل سے ایس او پیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت مل گئی۔

وزیرٹرانسپورٹ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جس گاڑی میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

تازہ ترین