• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزیرے قشم کے قریب ڈرونز مار گرائے، کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں: ایران

— فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
— فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

ایران کا کہنا ہے کہ جنوبی جزیرے قشم کے قریب ڈرونز کو مار گرانے کے بعد کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں صوبے ہرمزگان کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جزیرے قشم میں سنی جانے والی زور دار آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے چھوٹے اور جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے سنائی دیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ڈرونز کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید