• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کے وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔ وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

مرتضٰی بلوچ ملیر سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 2016 میں ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔ اکتوبر 2018 میں غلام مرتضیٰ بلوچ کو صوبائی کابینہ میں بطور وزیر شامل کیا گیا تھا۔

ان کے انتقال پر سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پارٹی رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

تازہ ترین