• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے 10سالہ دور میں کسان بدحال رہا، وزیر زراعت پنجاب

مسلم لیگ ن کے 10سالہ دور میں کسان بدحال رہا، وزیر زراعت پنجاب



پنجاب کے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 10 سالہ دور میں پنجاب میں کسان بدحال رہا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ اس سال گندم، چنے اور کینولا کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کسان خوش ہیں، عوام کو آٹا سستا ہی ملے گا، گندم بازار میں آج مہنگی ہے لیکن بعد میں نرخ واپس آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے 156 ارب روپے کا زرعی پیکیج منظور ہوا ہے، پہلی بار 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خلاف 25 اضلاع میں آپریشن جاری ہے، اب تک ایک کروڑ 47 لاکھ ایکڑ رقبے کی سرویلنس ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل چولستان کی طرف محو سفر ہے، امید ہے آفت سے زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر جنرل زراعت محمد انجم کا کہنا تھا کہ کورونا اور ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات پر گہری نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے جلد کینولا سمیت دیگر اجناس میں خودکفالت حاصل کر لیں گے۔

تازہ ترین