• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں صوبوں میں ٹڈیوں کے فصلوں پر حملوں سے کاشتکاروں کا نقصان

چاروں صوبوں میں ٹڈیوں کے فصلوں پر حملوں سے کاشتکاروں کا نقصان



ملک کے چاروں صوبوں میں ٹڈیوں کے فصلوں پر حملوں سے کاشتکاروں کا نقصان ہورہا ہے۔

محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈیوں کے خلاف کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ 54 اضلاع میں 1142 سے زائد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے متاثر تقریباً 2.4 کروڑ ہیکٹر رقبے پر سروے کیا جا چکا ہے، متاثرہ 54 اضلاع میں 1142 سے زائد مشترکا ٹیموں نےحصہ لیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق تقریباً 5 لاکھ 38 ہزار 934 ہیکٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی اسپرے کے علاوہ غیر روایتی طریقے بھی اپنائےجا رہے ہیں۔

تازہ ترین