• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی پرفارمنس سنٹر کا کام چھ ماہ بعد نظر آئے گا، ندیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قو می ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹرندیم خان کا کہناہے کہ پاکستان اور دنیا کی جدید کرکٹ میں بہت فرق ہے، ہم کافی پیچھے ہیں ، اسی چیز کو بہتر کرنے کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا گیاہے، نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے جس سے پاکستان کرکٹ کے سسٹم کو مضبوط سسٹم بنایاجائے گا۔ منگل کو اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا کام چھ ماہ بعد نظر آئے گا ، ابھی صرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام ہی تبدیل ہوا ہے، کام شروع نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کا کام ایک مخصوص ماہر شخص کو مختص کیا گیا ہے، ثقلین مشتاق جونیئر اور سینئر ٹیم کے کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، گرانٹ بریڈ برن ماڈرن ڈے کرکٹ کے لحاظ سے کوچز کو تعلیم دیں گے ۔ اب کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہو گا جس کو موقع نہ ملے ۔ واضح رہے کہ ندیم خان ہائی پر فارمنس سینٹر کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کے بھی سربراہ ہوں گے۔

تازہ ترین