کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف دانشور اور ادیب ڈاکٹر آصف اسلم فرخی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔جس کے بعد ان کو کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ معروف دانشور ڈاکٹر آصف اسلم فرخی کی نماز جنازہ کراچی یونیورسٹی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں ادیبوں ، دانشوروں ، سیاسی وسماجی شخصیات ،لواحقین ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ کے بعد ڈاکٹر آصف فرخی کی تدفین کراچی یونیورسٹی کے قبرستان میں عمل میں لائی گئی ۔