• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت گزر چکا، وائرس پھیل گیا ہے، وزیر اطلاعات سندھ

وقت گزر چکا، وائرس پھیل گیا ہے، وزیر اطلاعات سندھ 


کراچی (این این آئی) وزیراطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ اب وقت گزرچکا ‘ وائرس پھیل گیاہے ‘صورتحال تشویش ناک ہے ‘ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کو مقرر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے‘سندھ حکومت نے وہی فیصلہ کیا ہے جو وفاقی حکومت نے کیا ہے۔سندھ میں بھی لاک ڈائون کا وقت شام سات بجے تک رکھا جائیگا اور ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا‘ضروری دکانیں جن میں میڈیکل اسٹورز شامل ہیں وہ کھلے رہیں گے لیکن صورتحال کچھ بہتر نہیں ہے‘ اسپتالوں میں مریض بڑھ رہے ہیں ‘عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔منگل کو پریس کانفرنس میں سید ناصرشاہ کا کہناتھاکہ وزیر اعلی سندھ نے موثر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا جس کے اچھے نتائج سامنے آتے لیکن اب وقت گزر چکا ہے۔

تازہ ترین