• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 6لاکھ 70ہزار کورونا کے مریضوں کی خبر بے بنیاد ہے،ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے لاہور میں 6لاکھ70ہزار کورونا کے مصدقہ مریضوں کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں کورونا کے 5لاکھ کے لگ بھگ ٹیسٹ ہوئے ہیں توایسے میں لاہور میں مصدقہ مریضوں کی اتنی تعداد کیسے ہو گئی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو بتدریج بڑھا رہی ہے ، پنجاب میں ڈھائی لاکھ کے قریب کورونا کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ،ایسے میں صرف لاہور میں کیسے 6لاکھ70ہزار مصدقہ مریض سامنے آ گئے جو سراسر غلط ہے ۔
تازہ ترین