• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی سے مسلط ہونیوالے حکمران ناکام ہو گئے، ملک سلیم چمکنی

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے چیئرمین ملک سلیم خان چمکنی اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں جبکہ حکمران اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کے لئے انتقام کی حدیں پھلانگتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں عوام دشمن پالیسی سے عوام حکمرانوں سے بے زار نوجوان مایوس اور اتحادی بے زار ہو چکے ہیں اگر وزیراعظم اپنی ناکام تسلیم کر کے مستعفی نہ ہوئے تو مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے حکمرانوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا اور عوام دشمن حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا ملک سلیم خان چمکنی اور ملک عدیل اعوان نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر غیر منتخب نمائندوں کو مسلط کرنے سے حکمران جماعتوں کے منتخب نمائندوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکمران جماعت میں گروپ بندی بھی زور پکڑتی جا رہی ہے صوبے کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجہد سے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے اور عوام کی نظریں پختونوں کے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو پر لگی ہوئی ہیں۔ حکمران جماعت اور دوسری جماعتوں کے سینکڑوں کارکنوں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے۔
تازہ ترین