آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

غریبوں کی مجبوریوں پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، ہمایوں خان

پشاور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر ہمایون خان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمران کورونا سے لڑنے اور لوگوں کی جانیں بچانے اور غریبوں کی مدد کرنے کی بجائے اپوزیشن سے محاذ آرائی اور انتقامی کارروائیوں میں لگے ہوئے ہیں آٹے و چینی بحران بھارت سے ادویات کی درآمد ،بی آر ٹی ،بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں حکمرانوں کی اربوں روپے کی کرپشن کے انکشاف سے حکمران بے نقاب ہو گئے ہیں ہمایون خان نے پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ آف اکبر پورہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے کی بجائے غریبوں کی مجبوریوں پر سیاست چمکائی جا رہی ہے ٹائیگر فورس تشکیل دے کر چہیتوں کے لئے لوٹ کھسوٹ کا راستہ کھول دیا گیا ہے ہمایون خان نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے سلسلے میں نہ صرف پورے ملک بلکہ بیرونی ملکوں میں بھی سندھ کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے لیکن دفاقی حکومت سندھ حکومت کی مثالی کارکردگی اعتراف کرنے کی بجائے سندھ حکومت کے خلاف محاذ آرائی کر رہی ہے۔
پشاور سے مزید