• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مسلسل تین دن تک ہونیوالی پری مون سون بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے20 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست آسام کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 20 ہلاک ہوگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکان تباہ ہوگئے ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں ملبے سے مزید لاشیں مل سکتی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ امدادی کاموں کیلئے روانہ ہوگیا، لکھی پور میں ایک خاندان کے 7 افراد جبکہ ایک خاندان کے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

کئی روز سے شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نبرد آزما بھارتی ریاست آسام میں اب تک 2 لاکھ مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ حالیہ ہفتوں میں 6 ہزار 500 ایکڑ پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین