• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے ولیمے میں مریم نواز کا شاہانہ انداز

تصاویر: سوشل میڈیا
تصاویر: سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں نہایت باوقار اور دلکش انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔ 

جنید صفدر کی شادی ہفتے کے روز شانزے علی سے قرار پائی تھی، جس کے بعد ولیمے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی تصاویر میں مریم نواز شریف کے انداز میں وقار، اعتماد اور شائستگی کا بھرپور عکس نظر آیا، وہ اپنے بیٹے کی خوشیوں سے بھری تقریب میں نمایاں دکھائی دیں۔

ولیمے کے موقع پر مریم نواز نے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ خوبصورت پیسٹل رنگ کا دیدہ زیب لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس اور بھاری کڑھائی کی گئی تھی، ان کا انداز نہایت سادہ مگر پُراثر تھا۔

تقریب کا پھولوں پر مبنی دلکش ڈیکوریشن مریم نواز کی تصاویر کو مزید نکھار رہا ہے۔ ان کے زیورات کا انتخاب، دوپٹے کا نفیس انداز میں اوڑھنا اور مجموعی اسٹائلنگ ثقافتی نفاست اور باریک بینی کی بہترین مثال تھا۔

مریم نواز شریف کی ولیمے میں شرکت سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں صارفین نے ان کے لباس، وقار، شائستگی اور پُر اعتماد انداز کی بھرپور تعریف کی۔

خاص رپورٹ سے مزید