• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت  14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر 22 اور 23 جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید